fawad chaudhary se sahafi rehnumao ki mulaqat

فواد چوہدری سے صحافی رہنماؤں کی ملاقات۔۔

پی ایف یو جے (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت کی قیادت میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر  اور ایپنک کے سیکرٹری جنرل شکیل  یامیں کانگا،  ایپنک کراچی کے چیئرمین اور دی نیوز ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری دارا ظفر، جاوید پریس یونین کے جنرل سیکرٹری  رانا محمد یوسف نے وفاقی  وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی- اس موقع وفد نے انہیں بتایا کہ آئی ٹی این ای کے چیئرمین کا تقرر نہ ہونے سے میڈیا انڈسٹری کے ہزاروں کیسز تعطل کا شکار ہیں، چیئرمین کا عہدہ گزشتہ مارچ سے خالی ہے- حکومت گزشتہ کئی ماہ سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے- اس کے علاوہ بھی کئی مسئلے مسائل ہیں جنہیں ابھی تک حل نہیں کیا گیا- وفاقی وزیر نے تمام باتوں کو غور سے سنا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ ایک ماہ میں چیئرمین آئی ٹی این ای کا تقرر ہو جائے گا- میڈیا انڈسٹری اور کارکنوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں