PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

فواد چودھری کے جیونیوز پرپھر الزامات۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری جیو نیوز پر  الزامات لگانے سے باز نہیں آئے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کیا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے سوال کر سکتے ہیں کہ شہباز گل کے کمرے پر چھاپے کے دوران جیو کی ٹیم کس قانون کے تحت ساتھ تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے فل کورٹ اس کو توہین عدالت کے طور پر نہیں لے گا۔دوسری جانب جیوانتظامیہ کا موقف ہے کہ  شہباز گل کے کمرے پر چھاپے کے دوران صرف جیو نیوز نہیں دوسرے نیوز چینلز اور صحافی بھی موجود تھے، لیکن فواد چوہدری نے صرف جیو نیوز کا نام لے کر الزام لگایا۔جیونیوز کے مطابق فواد چوہدری جب وزیر اطلاعات تھے تو میڈیا کی آواز بند کرنے کے لیے پیکا جیسے کالے قوانین کو نافذ کرنے کی کوشش کی گئی۔ان کے دور میں پاکستان میڈیا فریڈم انڈیکس میں کئی درجے نیچے چلا گیا تھا، ان کے ہی دور میں صحافتی اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی صحافیوں کو اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔جیو پہلے ہی فواد چوہدری کو جیو کے ساتھ وابستہ صحافیوں سے متعلق جھوٹ بولنے پر قانونی نوٹس بھیج چکا ہے۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں