fawaad chaudhary sahafion ke mukhalif kyu

فواد چودھری صحافیوں پر برس پڑے۔۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت ضمانت پر ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اورکچھ دن قبل ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے چائے پی رہے تھے ، اس تصویر نے پاکستان کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی سی مچا دی ہے اور ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر کچھ ٹویٹس کی ہیں جس میں وہ ن لیگ کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں ، وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ” وہ تمام اینکرز اور تجزیہ نگار جو نواز شریف کے بیمار ہونے کی کہانیاں رو رو کر سناتے تھے اور حکومت کو کوستے تھے کہ باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دے رہے اب کہ رہے ہیں دیکھیں اجازت تو حکومت نے دی تھی ہمیں کیا پتا،۔۔۔فواد چوہدری کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ ” ڈاکٹر تفسیر کے یہ بیانات اہم شہادت ہیں کہ نواز شریف کے ٹیسٹس میں گڑ بڑ ہوئی اور ایک مکمل سازش کے تحت نواز شریف کو جیل سے فرار کرانے کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس بنائی گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں