Famous female anchor had breakup

معروف خاتون اینکر کا رشتہ ٹوٹ گیا۔۔

معروف خاتون اینکر اور اداکارہ صباقمر نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور یہ رشتہ ٹوٹ بھی گیا۔صبا قمر نے کہا کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کچھ پاگل ہوں، آپ سمجھ نہیں سکیں گے جب میں آپ کو بتاﺅں گی کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا ۔ان کا کہنا تھا میں 2011 سے تنہا ہوں مگر اس بریک اپ نے میری زندگی بدل دی ۔اس بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کے لیے صبا قمر نے مختلف چیزوں کو آزمایا جن میں یوگا بھی شامل تھا، مگر یہ اتنا آسان تجربہ نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنا آسان نہیں ہوا اور جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا تو وہ بہت زیادہ حسد محسوس کرنے لگیں اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کررہی تھی جو کبھی مجھے حاصل تھی، یہ جذبات اتنے زیادہ بڑھ گئے کہ میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتایا ۔اس یوگا انسٹرکٹر نے اداکارہ کو بہترین حل بتایا انہوں نے مجھے کہا کہ اگر تم اس سے محبت کرتی ہو تو اس کے نئے تعلق پر اس کے لیے خوش ہو ۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ اس مشورے نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور وہ حقیقت میں واپس آگئیں ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں