fake Tv Reporter

جعلی ٹی وی رپورٹر گارڈ سمیت پکڑی گئی

کراچی کے علاقے سی ویو میں جوڑوں کو لوٹنے والی جعلی ٹی وی رپورٹر گارڈ سمیت پکڑی گئی۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وکیل کی نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں خود کو میڈیا رپورٹر ظاہر کرکے پولیس گارڈ کے ہمراہ ساحل سمندر پر چیکنگ کے بہانے جوڑوں کو لوٹنے والی خاتون کو ساحل پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ ارم عرف زاہدہ نے 25 جون کو خود کو ٹی وی رپورٹر ظاہر کرکے ایک انجینئر کامران اور دل کی ڈاکٹر مریم کو ساحل سمندر پر لوٹ لیا تھا۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزمہ کے ہمراہ ایک پولیس گارڈ بھی تھا۔ چیکنگ کے بہانے جوڑے کو پکڑتے ہی ملزمہ نے انجینئر کامران اور اس کی دوست مریم کو زد و کوب کرنا شروع کیا تو اس دوران ساحل تھانے کی اصلی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے دونوں کو ڈرا دھمکا کر خاندانی اور باہمی جھگڑا ہونے کا بیان دلوا کر پولیس کو موقع سے رخصت کر دیا جس کے بعد انجینئر کامران اور ڈاکٹر مریم سے نقد رقم موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی۔واردات کے بعد جوڑا ساحل تھانے پہنچا اور مقدمہ درج کرایا تو پولیس کو پوری کہانی سمجھ میں آگئی۔ایس ایچ او ساحل پولیس اسٹیشن سیدہ غزالہ کے مطابق واردات کے بعد انہوں نے اس گاڑی اور خاتون کی خصوصی تلاش شروع کردی جس کے بعد گزشتہ رات ملزمہ پھر کسی واردات کے لیے ساحل سمندر پر پہنچی تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کا داماد فرحان بھی اس کے ہمراہ تھا جو پریس کی نمبر پلیٹ لگی بغیر رجسٹریشن کی وہ موٹر سائیکل چلارہا تھا جو ملزمہ نے 25جون کو جوڑے سے چھین کر اپنے گارڈ کے ذریعے اپنے گھر میں منتقل کی تھی۔ملزمہ کے قبضے سے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جعلی نمبر پلیٹ لگی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کے مطابق گاڑی کے انجن اور چیسس نمبر کی مدد سے اس کا اصل نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم فرحان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک لا کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور خود کو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ظاہر کرتا ہے، بغیر رجسٹریشن کی چھینی گئی موٹر سائیکل پر ملزمہ کے بیٹے عمران نے پریس کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔گرفتار ملزمہ ارم کا بیٹا عمران خود کو میڈیا رپورٹر ظاہر کرتے ہوئے ماں کو چھڑانے کے لیے تھانے پہنچ گیا۔ملزمہ کا ایک داماد لطف اللہ سندھ اسمبلی میں آفیسر ہے، جس کی سرکاری گاڑی نمبر جی ایس 0124 ساس وارداتوں میں استعمال کرتی رہی۔ پولیس گرفتار ملزمہ ارم ساحل سمندر پر جوڑوں کو پکڑ کر لوٹنے کی کئی وارداتوں میں ملوث رہی۔ساحل پولیس کے مطابق ملزمہ ارم اور داماد فرحان کو 25 جون کو زیر دفعہ 392/34 اور 337 اے ون درج ایف آئی آر نمبر 98/19 میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں