Faisal wada replied brutally to Gharida farooqi

غریدہ فاروقی کو واؤڈا کا بھرپورجواب۔۔

خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے فیصل واوڈا کی زبان پھسلنے کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تو آگے سے وزیر آبی وسائل نے فوری حساب برابر کردیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران زبان پھسل گئی اور انہوں نے پیپرا رولز کو پیمرا رولز کہہ دیا۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے یہ بات پکڑلی اور اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر موصوف کا ٹھٹھا ان الفاظ میں اڑایا” وزیر آبی وسائل اور پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کو یہ بھی نہیں پتا کہ پیمرا اور پیپرا میں کیا فرق ہے، یہ کیسے ممکن ہے؟۔ ہیلو، ایک خاص پارٹی کے گالی بریگیڈ اور چھپے ہوئے ٹرولز ، کیا اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرو گے؟۔(نوٹ: میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، یہ ٹویٹ ہیٹرز کیلئے ہے)۔“غریدہ فاروقی کی جانب سے زبان پھسلنے پر ٹویٹ کی گئی تو فیصل واوڈا بھی میدان میں آگئے اور موقعے پر چوکا مار دیا۔ فیصل واوڈا نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ” پیاری بہن، میری تو صرف زبان پھسلی ہے لیکن پھر بھی مجھے پتا ہے کہ پیپرا کا مطلب کیا ہے اور میں عدالت میں روتا بھی نہیں ہوں، اس لیے اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا“۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں