Faisal Kareem Left Samaa News

سما کو بڑا جھٹکا، سینئر اینکر مستعفی۔۔

سما کی بڑی وکٹ گر گئی، سما نیوزکے بہت سینئر اینکر فیصل کریم نے استعفا دے دیا۔۔پپو کے مطابق فیصل کریم یوم آزادی کے بعد سما سے آزادی حاصل کرلیں گے اور اے آر وائی جوائن کرلیں گے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ فیصل کریم ان دنوں سما میں نوٹس پیریڈ پر ہیں۔۔ فیصل کریم اس سے قبل ڈان نیوز اور جیونیوز میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کافی عرصے سے سما سے منسلک ہیں ان کا شمار سما کے سینئر اینکرمیں ہوتا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کا استعفا سمانیوزکے کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔۔ کیوں کہ اب سما کا کوئی نیوزاینکر ایسا نہیں جو سنجیدہ اینکرز میں شمار ہوتا ہواور جسے فیصل کریم کی طرح اچھی شہرت حاصل ہو۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں