facebook ki monetization policy mein khamoshi se tabdeeli

فیس بک کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 400 ہوگئی۔۔

فیس بک سے نفرت انگیز مواد کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہونے کےبعد فیس بک کے اشتہارات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 400ہوگئی ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کوکا کولا اور ʼاسٹار بکس بھی ان کمپنیوں میں شامل ہیں جو بدھ سے فیس بک پر اشتہارات نہیں دیں گی۔ان کے علاوہ ایڈیڈاس ، پوما، یونی لیور اور فورڈ بھی اشتہارات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہیں ۔ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے بعد شہری حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر روکنے کے لیے سوشل میڈیا کمپنی پر زور دیں۔اس ضمن میں فیس بک انتظامیہ اور اشتہارات دینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان منگل کی شام مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام رہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں