چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے حکومت کو سوشل میڈیا پر نازیبا و توہین آمیز مواد کی فوری روک تھام کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس قاسم خان نے قراردیاکہ حکومت نے آج تک اتنے اہم مسئلے پر بات نہیں کی ۔کیا فیس بک انسٹا گرام اور ٹوئٹر کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا ،میں لکھوں گا حکومت اور انکے افسران میں ملی حمیت ختم ہو چکی ہے ۔ عدلت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے بارے میں نازیبا و توہین آمیز مواد کی روک تھام کےلئے شہری لیاقت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل میاں عرفان اکرم نے موقف اختیار کیاکہ ایف آئی اے کو ایسا مواد روک تھام کرنے کی درخواست دی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ کل عدالت نے یہ معاملہ ٹیک اپ آج آپ نے ایف آئی آر درج کر دی ۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ عام طور پر تو پہلے انکوائری ہوتی ہے لیکن عدالت کی جانب سے نوٹس لینے پر ایف آئی آر درج کی ۔

