F block core committee ka ijlas

ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس، فوری ڈیمارکیشن دینے کا مطالبہ

ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ ،رانا شہزاد،مرزا اعجاز ،سابق ممبران گورننگ باڈی محبوب احمد چودھری،نواب مقبول،اسجد شہزاد،عمران علی نومی،محمد شاہد،صبا ممتاز بانو جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے میم سین بٹ ،طارق غزالی،عبدالرحیم لغاری،مدثر خان ،فرمان قریشی،ڈاکٹر عثمان فیض،اختر شاہ نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران صدر پریس کلب ارشد انصاری ،سیکرٹری زاہد عابداور گورننگ باڈی سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ دسمبر کی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر ممبران ایف بلاک کو جلد از جلد ڈیمارکیشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ گھروں کی تعمیر شروع کی جا سکے۔اس موقع پر محبوب چودھری نے تجویز دی کہ ڈیمارکیشن کے ساتھ ساتھ پارک اور مسجد کی تعمیر، سیوریج لائنوں کی صفائی،شجرکاری اور مین گیٹ کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ایف بلاک کور گروپ کے ممبران نے اس بات پربھی زور دیا کہ کالونی کے اندر پراپرٹی ڈیلرز کی طرف سے کرائی گئی وال چاکنگ کا صفایا کروا کر ماضی کی طرح آئندہ سے پلاٹ کی خریدو فروخت کلب لیٹرکے بغیر غیر قانونی قرار دی جائے اور اب تک جتنے بھی پلاٹ فروخت ہوئے ہیں ان کی لسٹ مرتب کروا کر خریداروں سے ڈویلپمنٹ چارجز وصول کئے جائیں۔ ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ ،رانا شہزاد اورمرزا اعجازنے یہ یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ عنقریب متوقع ہے جس میں ڈیمارکیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں حکومت کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ان شاءاللہ بہت جلد ممبران گھروں کی تعمیر شروع کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں