express ke bureau chief par na maloom afrad ka tashaddud

ایکسپریس کے بیوروچیف پر نامعلوم افراد کا تشدد،مقدمہ درج۔۔

ایکسپریس نیوز پشاور کے بیوروچیف جمشید باغوان کو پیر کے روز نامعلوم افراد نے پشاور شہر میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوزکے بیوروچیف کو تین نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کار سے اتارا ۔۔تھانہ شقی ،پشاور میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین موٹرسائیکل سواروں نے جمشید باغوان کو کار سے اتارا، انہیں گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔۔ جس سے بیوروچیف ایکسپریس کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے اپنے ایک ٹوئیٹ پر اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغوان ایک اچھا صحافی اور اچھا دوست ہے، صوبائی حکومت اس معاملے کو دیکھے گی اور میں خود ذاتی طور اس کیس کی مانیٹرنگ کرونگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں