ایکسپریس کافیصل آباد اسٹیشن بند، تمام کارکنان فارغ۔۔

صحافت پہ ایک اور وار۔۔ فیصل آباد میں ایکسپریس نیوز نے پورا بیورو فارغ کر دیا بیورو چیف سمیت 18 کے قریب لوگ اچانک ایک حکم پر بے روزگار ہو گئے ان فارغ ہونے والوں میں سے اکثریت دس بارہ سال سے ایکسپریس نیوز کے لئے خدمات سر انجام دے رہے تھے اس سے قبل مدینہ ٹاون ہاکی سٹیڈیم کے قریب سے آفس کسی گاوں میں شفٹ کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی اخبار کا پریس آپریشن مینیجر اشفاق اللہ خان کی زیر نگرانی تبدیل کیا گیا اور اچانک جمعرات کے روز بیوروچیف کو کال کر کے تمام اسٹاف کے ریزائن طلب کر لئے گئے شام کی ڈیوٹی میں آنے والوں نے سب سے پہلا کام ریزائن ٹائپ کرنے کا کیا نوکری کھانے والوں نے بقیہ واجبات کی ادائیگی ہومیو پیتھک ریزائن سے مشروط کر دی تاکہ کل کسی بھی عدالت یا کسی فورم پہ یہ قلم مزدور اپنا حق مانگنے نہ جا سکیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں