ertugrul se fraud karne wala tiktoker giraftaar

ارطغرل سے فراڈ، ٹک ٹاکر کوجیل بھیج دیاگیا۔۔

لاہور کی کینٹ کچہری نے ترک اداکار (ارطغرل) سے فراڈ کیس کے ملزم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگزشتہ روز ٹک ٹاکر کو دو دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ابھی ترک اداکار سے کیا ہوا معاہدہ برآمد کرانا ہے لہذا عدالت 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے ۔ دوران سماعت ملزم نے عدالت کو بتایا کہ معاہدہ خود ایک عرصہ پہلے منسوخ کردیا تھا، انگین التان (ارطغرل)سے کوئی لین دین نہیں رہتا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو دوبارہ 5 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاباجوہ نے ٹک ٹاکرکی بازیابی کیلئے اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کاشف ضمیر کی حراست قانونی ہے ۔ ملزم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی، ملزم کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ، نیلی بتی لگانے اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نوشابہ یوسف نے ملزم کاشف ضمیر کی اسلحہ رکھنے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، اس کے قبضے سے نیلی بتی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم ضمانت کا حقدار نہیں، ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ایف آئی آر میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں، اس لیے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔۔عدالت نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کر لی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں