akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

الیکشن کمیٹی کے سربراہ کا استعفا نامنظور۔۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے ڈاکٹر توصیف کا استعفی نا منظور کر دیا ہے۔اس سے قبل یونائیٹڈ جرنلٹس پینل نے الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف کی غیرجانبداری پر سوال اٹھائے تھے،جس پر جمعہ کو رات گئے ڈاکٹر توصیف نے اپنا استعفا صدر کراچی پریس کلب کے نام بھیج دیا۔۔ ڈاکٹر توصیف کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا استعفا کچھ یوں تھا۔۔جناب صدر کراچی پریس کلب محترمی۔۔جناب  میں نے جب دس سال پہلے کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کی چیئرمین شپ قبول کی تھی اس وقت کوئی ضابطہ اخلاق نہیں تھا۔ میںں نے یہ ضابطہ اخلاق نافذ کیا ا لیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کلب کے عہدے دار اور گورننگ باڈی  کوئی تقریب منعقد نہیں کریں گے مجھے خوشی ہے کہ کلب کے عہدے داروں نے رضاکارانہ طور پر اس کی پاسداری  کی ۔۔میں نے اور میرے ساتھیوں نے مل کر کر کاؤنٹنگ کے کام کو آسان بنایا۔۔ہم نے مختلف یونیورسٹی کے اساتذہ اور مختلف اداروں کے افسران کو ذاتی طور پر مدعو کیا یو ں الیکشن رزلٹ جلدی آنے لگے جب میں الیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنا تھا تب ووٹرز کی تعداد 200سے 900 کے قریب ہو گئی۔۔جدید طریقہ کار کے مطابق نتائج جلدی مرتب ہونے لگے اس سال جب مجھے دوبارہ ذمہ داری سونپی گئی تو اس وقت میں ملتان میں تھا۔میں 7 دسمبر 2021 کی رات کو کراچی آیا میری اہلیہ کی 10دسمبر کو آنکھوں کی سرجری تھی میرا خیال یہ تھا کہ 10 دسمبر کو الیکشن شیڈول جاری ہونا چاہیے  اسی بنا پر  میں نے عزیز سنگور کی کتاب کی تقریب میں   یہ اعلان کیا تھا کہ یہ موجودہ گورنر باڈی کی آخری تقریب ہوگی –  مگر جب میں دفتر گیا تو مجھے بتایا گیا الیکشن کمیٹی کا جو نوٹیفیکیشن ہے اس پر سیکریٹری کے دستخط ابھی تک نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ووٹر لسٹ ہمارے حوالے کی گئی ہے-  ووٹر لسٹ کے بغیر الیکشن شیڈول کا اجرا نہیں ہو سکتا۔مگر میرے بعض دوستوں نے میرے خلاف ایک مہم شروع کر دی اور مجھ سے میری غیر جانبداری پہ شک کا اظہار کیا جا رہا ہے اس  ساری صورتحال میں میرے پاس اس کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں جمہوریت کے بین الاقوامی مسلمہ اصولوں کے تحت میں اس ذمہ داری سے سبکدوش ہو جاؤں-  مجھے امید ہے میرے استعفے کو قبول کیا جائے گا اور کسی باشعور فرد کو یہ ذمہ داری دی جائے گی جس پر سب کا اعتماد ہو۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان۔۔گیارہ دسمبر  2021 بوقت شب 2 بجے۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں