دوسری اہلیہ کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے پر عوامی اینکر کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا اور چھ اگست کو طلب کرلیا۔۔کراچی کے حلقے این اے دوسوپینتالیس سے پی ٹی آئی امیدوار عامر حسین کےخلاف بلدیاتی کونسلر مرزا فیصل نے تحریری شکایت کی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔۔ تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ عامر حسین ڈاکر نہیں لیکن نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا ہے۔۔دوسری اہلیہ کا بھی کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔۔جو آئین کے آرٹیکل باسٹھ،تریسٹھ کی خلاف ورزی ہے۔۔درخواست گزار نے عامر حسین کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔۔اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے عوامی اینکر کے ٹی وی پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔۔ الیکشن کمیشن نے عامر حسین کو چھ اگست کو پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا ہے ، پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔۔
الیکشن کمیشن نے عوامی اینکر کو طلب کرلیا
Facebook Comments