youm e ashur par akhbaraat ki tatelaat ka aelaan

عیدالفطر پر اخبارات کی تعطیل کا اعلان۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عید الفطر کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید تعطیلات کے شیڈول کے مطابق عید اتوار 24مئی 2020ء ہو نے کی صورت میں پیر 25مئی اور منگل 26 مئی2020 ء کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ اتوار 24مئی اور پیر 25مئی 2020ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تومنگل26مئی2020ء کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔ عید پیر 25؍ مئی 2020ء ہو نے کی صورت میں منگل26مئی اور بدھ27مئی2020ء کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے جبکہ پیر 25مئی اور منگل26مئی 2020ء کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں توبدھ27مئی2020ء کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں