عیدپر وزیراعظم ہاؤس پر صحافیوں کے دھرنے کی تیاریاں۔۔

عید کے دن وزیراعظم ہاؤس کے سامنے صحافتی تنظیموں آرآئی یوجے اور ربجا کی جانب سے احتجاجی دھرنے کو حتمی شکل دے دی گئی۔احتجاج کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی صدر آرآئی یو جے عامر سجاد سید کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں آر آئی بی جے کے صدور سردار شوکت محمود اور نثار احمد سمیت بیس رکنی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دھرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دن 4بجے سہ پہر جڑواں شہروں کی صحافی برادری اپنے حقوق کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیگی ۔ ایکشن کمیٹی نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں