bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

اہم شو فوری بند، دوسرے کا اینکر تبدیل۔۔

بول نیوزکی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے پروگرامز اور اینکرز کے حوالے سے انتہائی اہم تبدیلیاں کی ہے۔۔ پپو کے مطابق یہ تبدیلیاں اور نئے فیصلے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق۔۔معروف صحافی و تجزیہ کار نذیر لغاری صاحب کا شو “ایک لغاری سب پہ بھاری” فوری بند کر دیا گیا ھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور اینکر پرسن نور العارفین صدیقی سے اُن کا پروگرام “میری جنگ” اُن سے لے کر دوسرے اینکر پرسن سلمان مرزا کو دے دیا گیا ھے۔ لغاری صاحب اور نور العارفین کے حوالے سے مینجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ھے کہ اب سے وہ دونوں حضرات اپنے ساتھی اینکر پرسن اُسامہ غازی کے پروگرام “اب پتہ چلا” میں بطور تجزیہ کار بیٹھا کریں گے۔اِس سے پہلے بھی کئی بار نور العارفین صاحب  کا شو بند ھو چکا لیکن پھر بعد میں انہیں شو دے کر بحال کر دیا گیا لیکن اب کے بار اُن سے شو مکمل طور پر لے لیا گیا ھے جبکہ لغاری صاحب کا شو پہلی بار مکمل بند کیا گیا ھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں