دنیانیوزکے ہیڈآفس کے باہر جبری برطرفیوں اور تنخواہوںمیں کٹوتیوں کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیر کے روزاحتجاج کی کال واپس لے لی۔۔چیئرمین پی بی اے اور دنیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود نے منگل کے روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔۔پپو کے مطابق دنیا نیوز کی انتظامیہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر سے رابطہ کر کے برطرف کارکنوں کی بحالی کے حوالے سے ہمدردانہ غور کرنے کا وعدہ کیا اور اسی سلسلہ میں دنیا میڈیا گروپ اور پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین سے منگل کے روز میٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں چیئرمین پی بی اے کے سامنے دنیا میڈیا گروپ بلکہ دوسرے میڈیا ہاؤسز سے نکالے گئے ورکروں کی بحالی اور تنخواہوں میں کٹوتی کے حولے سے مطالبہ کیا جائے گا۔دوسری طرف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو احتجاج کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔
دنیانیوزانتظامیہ کا برطرف ورکرزکی بحالی پر غور
Facebook Comments