duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj 849

دنیانیوزمالی بحران کا شکار، ڈاؤن سائزنگ شروع۔۔۔

دنیا نیوز نے شدید مالی بحران سے گھبرا کر اپنے ادارے میں ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کری ایٹیو سے آٹھ لوگوں کو فارغ کیا گیا ہے جب کہ چالیس سے زائد لوگوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں کہ جس میں مالی بحران اور مختلف شعبہ جات کی تنظیم نو کا کہا گیا ہے۔جن لوگوں کو نوٹسز دیئے گئے ہیں ان میں کئی شعبوں کے ہیڈ اور سینئر لوگ بھی شامل ہیں۔ دنیا نیوزانتظامیہ کے مطابق ان جاری کردہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ہمیں افسوس کے ساتھ آپ کو مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ اخراجات میں مسلسل اضافے اور آمدنی میں کمی کے باعث موجودہ اسٹافنگ انتظام کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر کمپنی نے اپنے مختلف شعبہ جات کی تنظیمِ نو کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صرف لازمی طور پر درکار عملے کو برقرار رکھا جائے گا۔
لہٰذا، ملازمت کے معاہدے کی شق 4(i) کے مطابق، یہ خط آپ کی کمپنی کے ساتھ ملازمت کے انتظام کے خاتمے کے لیے تیس (30) دن کی پیشگی اطلاع تصور کیا جائے گا۔ پپو کا کہننا ہے کہ منگل کے روز انڈس واٹر ٹریٹی کی اسلام آباد میں ہونے والی تقریب تمام چینلز پر لائیو تھی، اس دوران ایچ آر ہیڈ نیوزروم میں شفٹ انچارج کے پاس آیا اور اس سے کوئی فرمائش کی کہ اسکرین پر یہ بھی چلادو، شفٹ انچارج نے جب بتایا کہ اسے بنانے میں ٹائم لگے گا تو اس نے ماں بہن کی گالیاں دینا شروع کردیں، جس پر غیرت مند شفٹ انچارج نے فوری استعفا دے دیا۔۔پپو نے دنیانیوز انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ ایچ آر ہیڈ کیا اتنا پاورفل، بااختیار اور نیوز سینس رکھنے والا جید صحافی تھا کہ وہ نیوز روم میں موجود تجربہ کار ٹیم کے کام میں مداخلت کرے اور فرمائش پوری نہ ہونے پر کسی کو بھی مغلظات بکے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں