duniya news ki duniyaa daari 1,044

دنیا نیوز نے خاتون اینکر کو اچانک فائر کردیا۔۔۔

دنیا نیوز نے اپنی ایک خاتون اینکر کو اچانک فائر کردیا، پپو کا کہنا ہے کہ خاتون اینکر پر یہ الزام لگا کر انہیں نوکری سے نکالا گیا کہ آپ نے ایک نیوز کے ایک عید شو میں شرکت کیوں کی، پپو کے مطابق خاتون اینکر نے اس بارے میں چینل انتظامیہ کو اطلاع بھی دی تھی لیکن اس کے باوجود خاتون اینکر یہی بہانہ بن کر نکال دیا گیا ۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز اپنا بجٹ کم کرنے کیلئے اب اسی قسم کے فیصلے کررہاہے اور بھاری تنخواہوں والوں سے اسی طرح کے بہانے بنا کر ان سے جان چھڑا رہا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب میڈیا ہاؤسز نے یہی فیصلہ کیا کے کہ بہت سے لوگوں کو ایک ساتھ نکالنے کے بجائے اکا دکا بندے نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے تو انڈسٹری میں برطرفیوں کا شور نہ مچے اور کام بھی ہو جائے ۔ گزشتہ چند روز میں کچھ نیوز چینلز نے یہی کام شروع کردیا ہے اور صحافتی تنظیموں کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ چینلز سے بندے ایک ایک کرکے نکالے جارہے ہیں لیکن جنہیں نکالا کا رہا ہے ان پر جو گزرنی ہے یہ انہی کے دل سے پوچھ سکتے ہیں کہ اب ان کے گھر کا چولہا کیسے جلے گا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں