Dunya News 40 Percent Salaries Increament

دنیا نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد اضافہ۔۔۔۔

دنیا نیوز نے بھی اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی واپس بحال کر دی اور یکم ستمبر سے ان کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ بھی کر دیا۔ اس طرح اسٹاف کو اس ماہ تقریباً چالیس فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ ادا کر دی گئی۔ پپو کا کہنا ہے کہ دنیا نیوز کے ورکرز کی سیلری میں اضافہ سما میں تںخواہوں کے بڑھنے پر کیاگیاہے کیونکہ دنیا نیوز کے مالک کی سما کے نئے مالک سے بنتی نہیں ہے، سما کے نئے مالک نے دنیا نیوز کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیاہے اسی لئے سما کو خرید کر وہ میڈیا انڈسٹری میں آیا۔ پپو کا مزید کہناہے کہ گزشتہ تین سال سے میڈیا بحران کا راگ الاپنے والے مالکان اب جس تیزی سے سیلری میں اضافہ اور کٹوتیاں ختم کررہے ہیں اس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ بحران مصنوعی تھا اور مالکان کے منافع میں کمی آئی تھی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں