بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دنیانیوز کے رپورٹر پیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے لورالائی میں دنیا نیوز کے نمائندے پیر محمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ بی یوجےکے صدر عرفان سعید اور سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکہنا ہے کہ صحافی کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پیر محمد کے خلاف انتقامی کارروائی کرتےہوئے گرفتار کرلیاگیا۔۔ انہوں نے گرفتار صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو فریق بننے کا کوئی اختیار نہیں، میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔گرفتاریوں کے ذریعہ میڈیا کو ہراساں نہیں کیاجاسکتا۔۔ بلوچستان یونین آف جرنلٹس نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے صحافی کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔
دنیا نیوز کا رپورٹر گرفتار۔۔
Facebook Comments