dummy news channel ka card paanch hazaar mein

ڈمی نیوزچینل کا کارڈ، پانچ ہزار میں۔۔۔

آپ ٹی وی فیصل آباد بیوروسے  مبینہ کرپشن ثابت ہونے پر نکالے گئے بیوروچیف  نے ملک بھر میں رپورٹنگ کے شوقین افراد کو لوٹنا شروع کر دیا ۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ موصوف نے “تم نیوز” کے نام سے ڈمی نیوز چینل بنا کر کم از کم پانچ ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25ہزار میں ڈمی تم نیوز کے کارڈبیچنا شروع کردیئے۔۔ تم نیوز کے نام پر ہونے والے اس  کھلے عام فراڈ اور تازہ تازہ لٹنے والے  جنوبی پنجاب  کے اک نوجوان  نے عمران جونئیر ڈاٹ کام کو  رقم بٹورنے کا مکمل طریقہ اسکرین شارٹس کی صورت محفوظ کر کے بھجوا دیا اسکرین شارٹس میں  موصوف کے واٹس ایپ کے صاف پیغامات پڑھے جاسکتے ہیں جس میں وہ پیسوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔۔اور پیسے نہ دینے کی صورت میں تم نیوز کے آفیشل گروپ سے نکالنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جب اس نوجوان  امیدوار کی جانب سے پیسے نہیں بھجوائے گئے تو اسے ڈمی تم نیوز کے واٹس ایپ گروپ سے ریمو کر دیاگیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں