معروف وی لاگر سعد الرحمن عرف ’ڈکی بھائی‘ نے اہلیہ کا انتخاب کر لیاہے اور وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔ ڈکی بھائی نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ ”اپنی زندگی کے پیار عروب جتوئی سے منگنی/نکاح ہوگیا ہے“۔ پوسٹ میں جوڑے کی تصویر بھی موجود تھی جو نکاح کی تقریب کے موقع پر لی گئی تھی۔عروب جتوئی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس موقع کی تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں سعد الرحمن عروب کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔ڈکی بھائی کے ساتھ کام کرنے والے دیگر یوٹیوبر زید علی ٹی، شاہ ویر جعفری اور یو خانو بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔سعد الرحمن نے بھی اس تقریب سے ایک دن قبل ایک یویوب ویڈیو میں زندگی کے اس یادگار تجربے کے بارے میں بتایا تھا۔اس ویڈیو میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ منگنی اور نکاح دونوں کی تقریب ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ 12 اپریل 2018 کو پہلی مرتبہ ان کی مداح اروبہ جتوئی نے انہیں انسٹاگرام پر پیغام بھیجا تھا اور ٹھیک 4 سال بعد 12 اپریل کو ان کی اروبہ جتوئی ہی سے منگنی ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب پیج کے 30 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں اور وہ اپنے گیمنگ چینل ڈکی ایکسٹرا کے لیے بھی جانے جاتے ہیں جس کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

