معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کو تھانہ لکسیاں، تحصیل کوٹ مومن، ضلع سرگودھا میں درج مقدمے سے عدالت نے بری کر دیا۔سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کے خلاف موٹر وے پر مبینہ تیز رفتاری کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت کوٹ مومن کی مقامی عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت سعد الرحمن کی جانب سے مہر امان اللہ لک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے دلائل دیے۔عدالت نے فریقین کے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں درج مذکورہ مقدمہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
87
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل