حیدرآباد کے ڈی ایس پی چھلگری فہیم احمد فاروقی کے خلاف گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا اور کچھ سندھی زبان کے چینلز پر داؤد مارٹ شاپنگ پر سی سی ٹی وی کے حوالے سے پچیس جنوری دوہزار بیس کی ایک وڈیو وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ ، جھوٹے بے بنیاد الزامات لگانے اور عزت پامال کرنے پر ڈی ایس پی نے عدالت عالیہ حیدرآباد سے رجوع کرلیا۔۔ اور پانچ فریقین جس میں سپرمارٹ کا مالک، نجی چینل کا صحافی،فہیم ببر اور سندھی چینل کے کیمرہ مین کے خلاف پٹیشن داخل کردی ہے جس کے بعد معزز عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے چھ جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے، دوسری طرف ڈی ایس پی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی درخواست جمع کرادی ہے جہاں انتیس جولائی کو فریقین کو طلب کرلیاگیا ہے۔۔

Facebook Comments
