umar sharif ki sahabzadi hira ka chehellum saadgi se hoga

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، عمرشریف کی بیٹی چل بسیں۔۔

اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق عمر شریف کو ان کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا ہے، انہیں صرف یہ بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔عمر شریف کی بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔۔معروف کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ 34سالہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ حرا شریف گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں ، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک وہ نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔حنا عمر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بننے والے اپنے والد عمرشریف کے اسپتال ’ماں‘ کی ایڈ منسٹریٹر تھیں۔دوسری جانب  ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد نے کہا ہے کہ غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اُدھر لاہور کے جس نجی اسپتال میں حرا عمر کو لایا گیا تھا، وہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حرا عمر کو جب اسپتال لایا گیا، تب ہی ان کی حالت تشویشناک تھی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں