صحافیوں کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کرنا ایس ایس پی مہنگا پڑگیا۔۔ ایس ایس پی بشیر بروہی نے صحافی طحہ عبیدی اور نوید کمال کے خلاف ایف آئی اے میں دی جانے والی شکایت واپس لے لی۔۔ کراچی کے دونوں رپورٹرز نے سائبر کرائم میں پیشی کے موقع پر ایس ایس پی کے خلاف تمام ثبوت پیش کردیئے گئے۔۔ اطلاعات کے مطابق ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی بشیر بروہی نے سائبر جرائم کی شکایت واپس لی۔۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی کے مطابق ایس ایس پی بشیر بروہی نے کرائم رپورٹرز طٰہ عبیدی اور نوید کمال کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ میں جو درخواست دی تھی وہ واپس لے لی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں کا کام حقائق سے پردہ اُٹھانا ہے اور کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے ، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا اور آنے والے دنوں میں بھی ہمیں کرپشن سے متعلق معلومات موصول ہوئیں تو ایسے افسران کو ایکسپوز کیا جائے گا ۔
دو صحافیوں کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست واپس۔۔
Facebook Comments
