دو صحافیوں کے گھروں سے اغوا کئے جانے کی مذمت۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے قائم مقام صدر محمد منصف ، جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے دو وی لاگرز اور صحافیوں انیس منصوری اور علی سرور کو رات گئے گھروں پر چھاپا مار کر  اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ کے یو جے دستور کے قائم مقام صدر محمد منصف اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دونوں صحافیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم نقاب پوش افراد بغیروجہ بتائے گزشتہ رات علی سرور کے گھر پر چھاپا مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے جبکہ انیس منصوری اپنے گھر پر موجود نہیں مگر انکے گھر والوں کو چند گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا اس چھاپے کے بعد سے انیس منصوری بھی لاپتہ ہیں، کے یو جے دستور کے رہنماؤں نے کہا کہ  وفاقی اور صوبائی حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے اور دونوں کی جلد واپسی کے لئے اقدامات کرے

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں