3 baray project masroofiat ki waja se chordiye

ڈی جے محسن عباس پھر ایکشن میں

گلوکار و اداکاراور دنیا نیوزکے معروف پروگرام مذاق رات کے سابق ڈی جے  محسن عباس حیدر نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں ایک وقفہ دینے کے بعد اب واپسی کی تیاریاں مکمل کرلیں۔چند ماہ قبل محسن عباس حیدر اور اُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔واقعہ اتنی سنگین صورتحال اختیار کرگیا کہ ابتداء میں دونوں ایک دوسرے کو جھوٹا قرار دیتے رہے تاہم بات عدالت تک جا پہنچی اور پھر بالآخر دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔اس سارے جھگڑے کے دوران دنیا نیوز نے فوری طور پر محسن عباس حیدر کو اپنے پروگرام سے علیحدہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پروگرام پھیکے پن کا شکار بھی نظر آرہا ہے اب یہ معلوم نہیں کہ محسن عباس حیدر اس پروگرام میں کب واپس آتے ہیں جس سے بطور ڈی جے انہیں ملک گیر شہرت بخشی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں