din akhbar ka declaration workers ke naam muntaqil karne ka mutaalba

دن اخبار اچانک بند، کارکنان واجبات سے محروم۔۔

روزنامہ دن کواچانک بند کر دیا گیا ، جس کے باعث اخباری کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بےروزگا رہوگئی دن انتظامہ کی طرف سے کسی کارکن کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ستم ظریفی یہ ہے کہ بیروزگار کرتے ہوئے قلم کے مزدوروں کو ان کے بقایاجات بھی پورے ادا نہیں کیے گئے صرف دو ماہ کی تنخواہ کے چیک دیے گئے جو دسمبر اور جنوری 2021کی آخری تاریخوں میں کیش ہونگے یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے دن میڈیا گروپ کے تمام کارکنان کو آدھی تنخواہ دی جارہی تھی، بے روزگار ہونے والے کارکنان کو چار ماہ کی آدھی تنخواہوں کی ادائیگی بارے بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔۔اس حوالے سے پی ایف یوجے نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔۔ جس میں دن اخبار کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں