tankhuahein or wjubaat eid se qaabal ada kiye jaeneg

ڈیجٹل جرنلزم سے کیسے کمائیں؟ رجسٹریشن کرائیں۔۔

کراچی  یونین آف جرنلسٹس کے ارکان کیلئے “ڈیجیٹل جرنلزم اور اسے منافع بخش بنانے کے مواقعوں” پر آن لائن تربیتی ورکشاپ سترہ سے انیس دسمبر ہوگی۔۔ کے یوجے کے اعلامیہ کے مطابق  میڈیا ہاوسز سے جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں کٹوتی اور ان کی عدم ادائیگی کے باعث میڈیا ورکرز کی صورتحال کے پیش نظر کراچی یونین آف جرنلسٹس اپنے اراکین کے لیے مثبت مواقع پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے ایسی ہی ایک کوشش گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوویشن کے ساتھ مل کر کی جارہی ہے۔ جی این ایم آئی کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں صحافیوں کو “ڈیجیٹل نیوز اسٹارٹ اپ” سے متعلق پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ ورک شاپ کرونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منعقد کی جائے گی۔ سہ روزہ ورکشاپ 17 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس میں ایوارڈ یافتہ اور بین الاقوامی اداروں میں ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافی عون عباس ساہی اور زینا براکت صحافیوں کو “ڈیجیٹل جرنلزم اور اسے منافع بخش بنانے کے مواقعوں” پر صحافیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ کے یوجے اپنے اراکین کو اس ورکشاپ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی معلومات جلد از جلد  [email protected]  اور [email protected]  پر ارسال کریں۔ منتخب ہونے والے صحافیوں کو بذریعہ ای میل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں