media trial kisi ka nahi hona chahiye

ڈیجیٹل فاؤنڈیشن اور جہانگیر ترین کی وضاحت۔۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیا تاہم اب سینئر صحافی روف کلاسرا نے تانیہ ایدروس اور ڈیجیٹل فاﺅنڈیشن کے معاملے پروشنی ڈالتے ہوئے انکشافات کر ڈالے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل پر جاری تجزیے میں سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہناتھا کہ تانیہ ادرس کی برطرفی سے متعلق جو ہم نے خبر بریک کی تھی اس پر جہانگیر خان ترین کا موقف سامنے آیا ہے کہ تانیہ ادروس اور جہانگیر خان ترین کا جس غیر سرکاری فاونڈیشن کی تشکیل میں نام آیا تھا ۔رو¿ف کلاسرا نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھ سے رابطہ کرکے اس پر اپنا موقف پیش کیا ہے، جہانگیر خان ترین نے تانیہ ادروس اور اپنے درمیان کسی قسم کی بزنس پروجیکٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان کے تحت بنائی جانے والی ایک فاونڈیشن تھی جس کا سرکاری پیسے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس کا مقصد منافع بنانا نہیں تھا، اور اس منصوبے میں عمران خان کی مرضی اور منشا ءبھی شامل تھی اور وہ اس سے لاعلم نہیں تھے۔روف کلاسرا کے مطابق جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ جب ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ عمران خان کو پیش کیا گیا تو انہیں یہ بہت پسند آیا ، اس منصوبے میں دنیا بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس کو پاکستان لاکر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا جانا تھا لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ ان ایکسپرٹس کو دینے کیلئے بھاری تنخواہیں قومی خزانے سے نہیں نکالی جاسکتی تھیں، اسی لیے ایک فاونڈیشن بنائی گئی جس میں بل گیٹس فاونڈیشن سے پیسے آنے تھے اور ان پیسوں سے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا نا تھا۔روف کلاسرا کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اس فاو¿نڈیشن کے غیر سیاسی ہونے مگر اس سے جہانگیر خان ترین اور تانیہ ادروس کے نام جڑے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس منصوبے سے میرا کسی قسم کا ذاتی مفاد جڑا ہوا نہیں تھا ، میری یہ غلطی تھی مجھے اپنا نام اس فاو¿نڈیشن سے نہیں جوڑنا چاہیے تھا۔میرے خلاف پارٹی میں ایک مضبوط لابی کام کررہی ہے وہ ہر معاملے میں عمران خان صاحب کے کان میرے خلاف بھرتے ہیں، لیکن میں تین ماہ پہلے اس فاو¿نڈیشن سے بھی مستعفیٰ ہوچکا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں