der million subscription wala youtube channel band

ڈیڑھ ملین سبسکرپشن والا یوٹیوب چینل بند۔۔

یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی پرینک چینل ’لاہوریفائڈ‘ کو معطل کردیا گیا۔لاہوریفائڈ چینل بند ہونے کے بعد انتظامیہ نے ٹوئٹر پر اپنی محنت کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ’ یہ ہمارے لیے بہت ہی دل شکستگی کا باعث ہے کہ ہم نے تین سال تک محنت کی اور سبسکرائبرز کو ڈیڑھ ملین تک لے کر گئے لیکن ہماری پرانی ویڈیوز پر یوٹیوب کی جانب سے مسلسل کمیونٹی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کا ایشو اٹھایا گیا اور آخر کار چینل معطل کردیا گیا۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک ہفتے میں پوری دنیا ہی لٹ گئی ہو۔لاہوریفائڈ انتظامیہ نے یوٹیوب سے اپیل کی کہ ان کی تین سال کی محنت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے چینل کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔لاہوریفائڈ کے ٹویٹ پر یوٹیوب انتظامیہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی شکایت جمع کرائیں جس کے بعد ان کا کیس دیکھا جائے گا۔خیال رہے کہ یوٹیوب گوگل کا ذیلی ادارہ ہے لیکن پاکستان میں اس کا کوئی دفتر نہ ہونے کے باعث اکثر صارفین اور کونٹینٹ کریٹرز کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گوگل اور یوٹیوب کی جانب سے اپنے انڈیا کے دفتر سے ہی پاکستان کے معاملات کو ڈیل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسائل کے حل میں علاقائی مخاصمت بھی آڑے آجاتی ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں