ptv qaaseedago ban chuka hai 289

پی ٹی وی میں تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی میں تاخیر۔۔

سرکاری ادارے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) کے ملازمین اور پنشنرز کو جولائی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن تاحال ادا نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث ادارے کی مالی اور انتظامی صورتحال پر تشویش پائی جا رہی ہے۔انگریزی روزنامہ ورلڈ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی سی حکام کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر کے حوالے سے مختلف وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔ بعض حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کو مالی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی۔ تاہم دیگر حکام کے مطابق وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2026-27 میں اعلان کردہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تاحال پی ٹی وی بورڈ سے منظوری نہیں ملی، جس کے باعث ادائیگیاں مؤخر ہیں۔دوسری جانب قومی نشریاتی ادارے کی ممکنہ تنظیمِ نو سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پی ٹی وی سی کے پروگرامنگ اور میوزک ڈویژنز کی نجکاری پر غور کر رہی ہے، جبکہ نیوز اور کرنٹ افیئرز کے شعبوں کو سرکاری تحویل میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ۔تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی بلا تاخیر ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں