sahafi colony F block mein taraqqiyati kaam jald mukammal kiye jaen

دیگر چینلزبھی سما کی طرح عید بونس دیں، لاہورپریس کلب۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے سماءنیوزچینل کی جانب سے صحافیوں اور میڈیاورکرز کو عیدسے قبل تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ عید بونس دینے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہاکہ سماءنیوزکایہ اقدام قابل تحسین اور قابل تقلید ہے، دوسرے میڈیاہاﺅسزکو بھی چاہیے کہ عید کے موقع پر نہ صرف صحافیوں سمیت اپنے تمام ورکرزکو تنخواہیں ادا کریں بلکہ عیدبونس بھی دیں تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بھرپورطریقے سے عید مناسکیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سماءنیوزکی انتظامیہ آئندہ بھی صحافیوں اورمیڈیاورکرزکی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر انھیں تنخواہوں سمیت دیگر مراعات بروقت ادا کرتے رہے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں