کراچی یونین آف جرنلسٹ کے پہلے اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کی قیادت میں ایک وفد نے کے ٹوئنٹی ون چینل کا ہنگامی دورہ کیا۔۔اور مالکان سے ان کے ادارے میں تنخواہوں اور میڈیا ورکر کی برطرفیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر کے 21 ٹی وی کے مالکان نے کے یو جے کے وفد کو دسمبر تک تمام ور کر ز کے بقایا جات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جبکہ دسمبر تک تنخواہیں کی وقت پر ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے یو جے فہیم صدیقی نے کیا کہ میڈیا مالکان یہ جان لیں کہ کے یو جے صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو برداشت نہیں کرے گی ۔ہم تمام میڈیا مالکان کو متنبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے ساتھ زیادتیاں بند کریں ورنہ ہم مالکان کے خلاف میڈیا ہاوسز کے باہر احتجاجی کیمپس لگانے پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر وفد میں سینئر جوائنٹ سیکریٹری غلام قادر ضیاء ۔ جوائنٹ سیکریٹری یونس آفریدی ‘ممبر ایگزیکٹیو کونسل میاں طارق جاوید اور ممبر کے یو جے محمد فیاض آرائیں اور دیگر شامل تھے۔

