mir shakeel ka fard jurm se inkaar

ڈیل ہوگئی؟ میرشکیل کی جلد رہائی کا امکان۔۔

جنگ اور جیوکےمالک میر شکیل الرحمان سات جولائی کو رہا ہوجائیں گے۔۔ یہ انکشاف معروف اینکر آفتاب اقبال نے نیونیوز پر اپنے پروگرام خبریار کے دوران کیا۔۔ لیکن جب ان سے تفصیل پوچھی تو انہوں نے مزید تفصیل بتانے سے انکار کردیا۔۔ دوسری طرف میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت عابداللہ نے بھی اپنی ٹائم لائن پر انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس “جنگ جیو” گروپ نے بالآخر حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور غیرعلانیہ ڈکٹیشن قبول کر لینے پر رضا مندی دے دی ہے . اس سلسلے میں گروپ کے نمبر ٹو اور مقتدر حلقوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بابت اپنے رویے میں لچک پیدا کرنے پر آمادہ کر لیا گیا ہے لہٰذا قوی امکان ہے کہ 7 جولائی کو آئندہ تاریخ سماعت پر نیب لاہور ہائی کورٹ میں میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گا اور ضمانت کی درخواست منظور کر لئے جانے کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا ٹائیکون کو براہ راست سروسز ہسپتال لاہور سے رہا کر دیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں