مردہ انسان رپورٹنگ کرنے لگا۔۔

سرکاری نوکری ہتھیانے کے لیے رپورٹرباپ کاغذات میں مردہ ثابت کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محبوب کورونہ میں پی ایس ٹی کی ڈی سیزڈ کوٹہ (مرحوم کوٹہ ) کے تحت غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ، ڈی ای او ایجوکیشن زنانہ ٹانک نے تابندہ ماہ نور نامی PST ٹیچر کو اپوائنٹمنٹ آرڈر دیئے جس میں تقرری کی وجہ Deceased Quota قرار دیا گیا واضح رہے کہ ڈی سیزڈ کوٹہ کے تحت سرکاری ملازمت کا حصول تب ہی ہوتا ہے جب ملازمت کے دوران کسی سرکاری ملازم کی وفات ہو جائے جس پر اس کی اولاد میں کسی ایک کو سرکاری جاب دی جاتی ہے۔۔ جب کہ پی ایس ٹی تابندہ ماہ نور کے آرڈر کو ڈی سیزڈ کوٹہ قرار دیا گیا ہے تاہم تابندہ ماہ نور کا والد صبغت اللہ جو ضلع ٹانک میں سرکاری ٹیچر بھی تھا اور نجی ٹی وی چینل بول کا رپورٹر بھی لیکن مذکورہ ٹیچر کی بیٹی نے اپنے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا کے اور کاغذات میں اپنے والد کو مردہ ثابت کر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول محبوب کورونہ میں پی ایس ٹی کی سرکاری ملازمت حاصل کر لی ہے دوسری جانب کاغذات میں مردہ سکول ٹیچر پلس صحافی صبغت اللہ مغل دھڑلے سے صحافت جاری رکھے ہوئے ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بول ٹی وی چینل کے لیے رپورٹنگ انجام دے رہا ہے۔ پپو نے اس فراڈ اور دھوکادہی پر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔

Dead Reporter BOL 2
Dead Reporter BOL 2
Dead Reporter
Dead Reporter
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں