balochistan mein dummy akhbaraat ki fehristein banane ka aelan

ڈان سے مستقل ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ۔۔

ملک کے سب سے بڑے انگریزی اخبار ڈان کی انتظامیہ نے اپنے مستقل ملازمین کو فارغ کرکے کنٹریکٹ ملازمین رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں ڈان میں کام کرنے والے تمام مستقل ملازمین کو بھی فوری استعفے دے کر نئے کنٹریکٹس سائن کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق ڈان کے ایچ آر نے فیصل آباد اور ملتان کے نمائندوں سے بھی رابطہ کیا، جو برسوں سے ڈان کے مستقل ملازم ہیں، انہیں کہاگیا ہے کہ وہ فوری ریزائن کریں جس کے بعد ان سے ایک سال کا کنٹریکٹ سائن کیا جائے گا۔۔بتایاجاتا ہے کہ ایسا ہی ادارے کے دیگر ملازمین کو بھی کہاجارہا ہے۔ پی ایف یوجے نے ڈان انتظامیہ کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ بابائے قوم جس اخبار کے بانی ہوں وہاں ملازمین کا استحصال باعث شرم ہے، ڈان انتظامیہ فوری طور پر غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام سے گریز کرے ورنہ ملک بھر میں ڈان کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں