ڈان نیوزکے بیوروچیف علی اکبر کو خیبرپختونخوا حکومت کے اہم عہدیدار کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں، سوال کرنا مصیبت بن گیا۔۔تفصیلات کے مطابق ڈان نیوزکے بیوروچیف علی اکبر کو کے پی حکومت کے اہم عہدیدار کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں بیوروچیف نے متعلقہ عہدیدار کی تصویر کے لکھا کہ یہ دل روز ہے، بی آر ٹی بسوں کی خریداری کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے، جب ان سے بسوں کی حالت کے بارے میں سوال کیا تھا اس نے سبق سکھانے کی دھمکی دے دی۔۔ واضح رہے کہ بی آرٹی کے پی حکومت کا بڑا منصوبہ ہے ، جو تیرہ اگست کو لانچ کیاگیا، یہ پراجیکٹ چھتیس میں انہتر ارب روپے میں بنا، لانچنگ سے لے کر اب تک اس کی تین بسیں جل چکی ہیں۔۔ علی اکبر کے مطابق جب انہوں نے بسوں کی حالت اس کی خرابی سے متعلق دل روز سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسا سبق سکھاونگا جو ہمیشہ یاد رکھوگے۔۔علی اکبر نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے ڈان نیوز پر ایک ماہ قبل اسی عہدیدار کی ایک اسٹوری کی، جو ڈی ایچ اے سے متصل اوقاف کی زمین سے متعلق تھی تو اس نے مجھے اسٹوری نہ کرنے کے بدلے بھاری رقم کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے اسٹوری چلائی جس سے اس کا سارا گیم خراب ہوگیا۔ ڈان نیوزکے بیوروچیف کے مطابق دل روز نے بطور چارٹرڈ اکاونٹنٹ چین کا دورہ کیا جس میں بسوں کی خریداری کی جانی تھی، اوراس نے بسوں کا معائنہ بھی کیا تھا۔۔

