پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈان نیوز چینل میں مبینہ طور پر چھانٹیوں، برطرفیوں اور ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔ یہ فیصلہ دو روز قبل جمعہ کے روز ایک اہم میٹنگ میں کیا گیا جس میں شرکت کیلئے کچھ پسندیدہ افراد کو خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔ پپو کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ کن مملازمین کو دباؤ میں لانا ہے اور کن لوگوں کو ادارے سے فارغ کرنے کی تیاری کی جائے۔۔ پپو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میٹنگ میں قریبی اور پسندیدہ افراد کو اعتماد میں لیا گیا، جبکہ دیگر ملازمین، جو اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، انہیں مبینہ طور پر غیر ضروری قرار دے کر نکالنے کی تجاویز زیرِ غور لائی گئیں۔اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ ان ملازمین کے لیے ایک بار پھر تشویش کی بات ہے جو اپنی محنت اور روزگار کے سہارے اپنے گھروں کا نظام چلا رہے ہیں۔امید ہے کہ انتظامیہ کسی بھی فیصلے سے پہلے ملازمین کی محنت، کارکردگی اور روزگار کے تحفظ کو ضرور مدِنظر رکھے گی۔ پپو نے دعویٰ کیا ہے ککہ ڈان نیوز شدید مالی خسارے کا شکار ہے۔ اسی لئے ادارے میں اب رواں سال کی دوسری ڈاؤن سائزنگ کی تیاری کی جارہی ہے۔ جس میں ملک بھر میں موجود اسائنمنٹ ایڈیٹرز کو فارغ کردیا جائے گا اور کراچی میں موجود اسائنمنٹ ایڈیٹرز براہ راست رپورٹرز کو ڈیل کریں گے۔ اس کے علاؤہ کیمرہ مینز کو بھی نکالا جائے گا ۔اس سے پہلے یہ افواہیں گردش میں تھی کہ ڈان نیوز ختم کیا جارہا ہے یا پھر اس کو بیچا جارہا ہے۔ پپو نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ڈان نیوز سے چھانٹیوں کا یہ سلسلہ پیر کے روز شروع ہونے والے اسی ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔۔
757
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل