anchors ke khilaaf muqadmaat | Dawn ne mukhalifat kardi

ڈان میں کوریج چاہیے تو گاڑی بھیجیں رپورٹر کی انوکھی فرمائش۔۔

میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی کس طرح فائدے اٹھاتے ہیں، اس کی ایک چھوٹی سی مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے سلسلے میں آئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ کمرے میں بیٹھے تھے کہ اتنے میں ایک پارٹی عہدیدار کے فون کی بیل بجی ،انہوں نے کال ریسیو کی اور بات ختم کرکے کسی کو گاڑی بھیجنے کا کہا، پارٹی کے ضلعی صدر نے اپنی گاڑی بھجوا دی۔۔ پپوکا کہنا ہے کہ وہ کال ڈان حیدرآباد کے رپورٹر نے کی تھی اور گاڑی بھجوانے کا کہا تھا جس پر گاڑی فوری بھجوائی گئی۔ پپو نےمعصومانہ سوال کیا ہے کہ اگر رپورٹر صاحب پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرتے تو شاید ڈان اخبار میں نثار کھوڑو کی خبر بھی شائع نہ ہوتی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں