رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے شوہر پر لگائے جانے والے الزامات اور سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکار احمد علی بٹ نے دانیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔احمد بٹ نے دانیہ سے متعلق انسٹا سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھاکہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی ان کی طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اس شادی سے بھرپور شہرت حاصل کی لیکن اپنے ذاتی بیڈروم سے ویڈیوز بنانا اور اب ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔ احمد بٹ کاکہنا تھا کہ اپنی طلاق کو عام کرنا اوراسے ایک سرکس بنادینا افسوسناک ہے، یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’وکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔

Facebook Comments
