dania shah ka election larnay ka aelan

دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ نہیں ہوسکتا، ایف آئی اے۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فحش ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں ہونے والی عدالتی کارروائی پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔  چینل 24نیوز کے مطابق اپنے جواب میں ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کے خلاف دائر درخواست مسترد کرنے کی سفارش کی ہے۔ایف آئی اے کی طرف سے اپنے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور عامر لیاقت کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی، چنانچہ غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔ اگر عامر لیاقت کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص درخواست دے گا تو اس پر کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے ایف آئی اے کے جواب داخل کرانے کے بعد سماعت 14جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر مزید دلائل طلب کیے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کی ایک سماجی تنظیم نے دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں تنظیم کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں، جن کی وجہ سے وہ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوئے تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں