ڈان اخبار میں اپنی تحریروں سے شہرت پانے والے معروف صحافی سرل المیڈا نے معروف بزرگ کالم نگار ہارون رشید کو “مسخرہ” کا لقب دے دیا۔۔ ہارون رشید نے گزشتہ ماہ نائنٹی ٹو نیوزکے ایک ٹاک شو میں دعویٰ کیاتھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک سے جانے کے لئے پانچ سو ملین ڈالر کی ڈیل کی تھی جس میں سے چارسوپینتالیس ملین ڈالر ادا بھی کردیئے تھے باقی کی رقم کا پتہ نہیں کہ پچپن ملین ڈالر ادا کئے گئے ہیں یا نہیں۔۔ واضح رہے کہ سرل المیڈا نے ہارون رشید کو پہلی بار مسخرہ نہیں کہا، وہ اس سے پہلے ندیم ملک، جاوید چودھری وغیرہ بھی یہی لقب دے چکے ہیں۔۔تیرہ مئی کو سرل المیڈا نے ندیم ملک کو کلاؤن کہاتھا،سات مئی کو حافظ طاہر محمود اشرفی کو یہ لفظ کہا۔۔ جب برطانیہ میں جیوکے رپورٹر مرتضی علی شاہ نے دو مئی کو خبر دی کہ کسی ڈاکٹر نے کورونا کا دیسی علاج ڈھونڈ لیا ہے تو انہیں بھی کلاؤن رپورٹر کہا گیا۔۔ اٹھارہ مئی کو کورونا وائرس کے خاتمے کا کالم لکھنے پر سرل المیڈا نے جاوید چودھری کو بھی کلاؤن اینکر کہا تھا۔۔
سرل المیڈانے اینکرز،تجزیہ کار،رپورٹر کو مسخرہ کہہ دیا۔۔
Facebook Comments
