crime reporters ki tanzeem ke aezaaz mein zehraane ka ahtemaam

کرائم رپورٹرز  گینگ وار کیلئے کام کرتے ہیں،انچارج سی ٹی ڈی۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کرائم رپورٹرز کے گینگ وار کے جرائم پیشہ افراد کے لئے کام  کرنے کے انکشاف کو انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے ۔ سی آر اے پاکستان نے ہم نیوز کے بیورو چیف سید عارفین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سے سینئر ممبر عارف محمود اور رکن گورننگ باڈی عامر مجید شامل ہیں۔کمیٹی کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کرے گی اور حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی فائنڈنگ سی آر اے کی منتخب باڈی کو فراہم کرے گی ۔ اگر سی آر اے کا کسی رکن کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کی مدد کے شواہد ملے تو اُس کی ممبر شپ خارج کی جائے گی ۔ کمیٹی خاص طور پر یہ جانچنے کی کوشش کرے گی کہ کرائم رپورٹرز صحافتی فرائض انجام دے رہا ہے یا جرائم پیشہ افراد کی ترجمانی کررہا ہے ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں