کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے بارہ دسمبر کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔۔۔ اطلاعات کے مطابق موجودہ الیکشن کے حوالے سے کئی تحفظات سامنے آرہے تھے جس کے بعد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئرز کراچی پریس کلب میں سرجوڑ کر بیٹھے اور کئی گھنٹے کی بحث کے بعد طے پایا کہ الیکشن ایک ماہ کے لئے ملتوی کردیئے جائیں۔۔ اس دوران جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ کے الیکشن کا آئینی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔۔ جب یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ جنرل کونسل اجلاس کب ہوگا اور اگلے الیکشن کی تاریخ کیا مقرر ہوئی تو پتہ چلا کہ چھبیس دسمبر کو کراچی پریس کلب کے الیکشن کے بعد جنوری میں جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے گا۔۔ جس کے بعد نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسوسی ایشن کے بڑوں نے اس بات کا بھی سخت نوٹس لیا کہ الیکشن کمپین میں کافی بدتہذیبی سامنے آئی ۔۔ تمام لوگوں کو متنبہ کیاگیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ انتخابی مہم تمیز و شائستگی کے دائرے میں چلائیں۔۔

