press conference ki ijazat ka notification mistrad karte hein 66

پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے سال 2026-27 کے لیے پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ کمیٹی کا چیئرمین مقصود یوسفی اور ڈپٹی چیئرمین ضیاء تنولی کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں صدر سی پی این ای کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، عبدالخالق علی، حسن عباس،عارف بلوچ، یحییٰ خان سدو زئی اور طاہر فاروق شامل ہیں جبکہ کوآپٹ ممبر کے طور پر مظہرعباس، ڈاکٹر توصیف احمد خان، اشرف مجید، ناصر حسین، کاظم مینگل اور مائرہ عمران کوشامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد پاکستان میں میڈیا کی آزادی، اطلاعات کی بہم فراہمی کے حق کا دفاع، اخلاقی صحافت کا فروغ ، پریس سے متعلق معاملات پر غور کرکے اپنی سفارشات اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنے سمیت سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی منظوری سے سی پی این ای کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کرنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں